نئی دہلی،17مئی(ایجنسی) ترقی انسانی وسائل کی وزیر سمرتی ایرانی نے سابقہ حکومت کے مقابلے میں مودی سرکار کے دو سال کی مدت کار کے دوران تعلیم کے شعبہ میں زیادہ تیزی سے کام ہونے کا دعوی کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کو سیاست کا میدان نہ بنائے جانے کی اپیل کی اور قانون کے دائرے میں ملک کے اندر غیر ملکی یونیورسٹیاں کھولے جانے پر زور دیا اور اس ہفتے بھارت وانی منصوبے کا افتتاح ہونے کا اعلان کیا ۔
'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">مسز ایرانی نے آل انڈيا ریڈیو پر انٹرویو میں اپنی وزارت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جلد ہی ایک ہزار امتحان مراکز قائم کیے جائیں گے جہاں سے کوئی شخص موبائل ایپ اور خود کار پورٹل کے ذریعے وہ اپنا امتحان دے کر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے مقابلے میں موجودہ حکومت نے آپسی تعاون کے ذریعے چیلنجوں کو حل کرنے میں زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔